سپریم کورٹ کی مذکورہ بنچ نے اسوقت ایڈوکیٹ پرسارن کے سامنے یہ سوا ل رکھا جو ’رام للا ورجمان‘ کی عدالت میں پیروی کررہے تھے‘ جب مورتی اور جائے پیدائش دونوں کو ”اہمیت کاحامل‘‘ قراردینے پر بحث کررہے تھے اور اس کی وجہہ سے وہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت رکھتے ہیں
جئے پور۔چیف جسٹس آف انڈیاجسٹس رنجن گوگوئی کی زیرقیادت پانچ ججوں پر مشتمل دستوری بنچ تجسس پر مشتمل استفسار کہ آیا راگھووانش (بھگوان رام کا ورثہ) میں سے کوئی اب بھی ایودھیامیں رہتا ہے‘
کے ایک روز بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور جئے پور کے پہلے شاہی خاندان کے رکن نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیاکہ ان کی فلمی بھگوان رام کے بیٹے کش کے وارث ہیں۔
راجستھان کے راجسمند سے رکن پارلیمنٹ اور جئے پور کی سابق شاہی خاندان کی رکن نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”جی ہاں ساری دنیامیں بھگوان رام کے وارث ہیں‘ بشمول ہمارا خاندان جو ان کے بیٹے کش کے وارث ہیں“۔
سپریم کورٹ کی مذکورہ بنچ نے اسوقت ایڈوکیٹ پرسارن کے سامنے یہ سوا ل رکھا جو ’رام للا ورجمان‘ کی عدالت میں پیروی کررہے تھے‘
جب مورتی اور جائے پیدائش دونوں کو ”اہمیت کاحامل‘‘ قراردینے پر بحث کررہے تھے اور اس کی وجہہ سے وہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت رکھتے ہیں۔یہ سب بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازع کی یومیہ اساس پر جاری سنوائی کے دوران پیش آیا تھا۔
مذکورہ بنچ جس میں جسٹس ایس اے بابڈی‘ ڈی وائی چندرچوڑ‘ اشوک بھوشن اور ایس اے نظیر بھی شامل ہیں نے کہاکہ ”ہم یہ سونچ رہے ہیں کہ اب بھی کوئی ایودھیا میں ”راگھووانش“ سے رہتا ہے کہ“۔
بنچ نے کہاکہ یہ سوال وہ تجسس میں پوچھ رہے ہیں۔دیاکماری نے کہاکہ انہیں بھگوان رام کے وارث ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے اتوار کے روز کہاکہ ”ہم کسی منشاء کے تحت یہ بات نہیں کہہ رہی ہیں۔ متنازعہ اراضی یامقام پر ہمارا کوئی دعوی نہیں ہے۔
نہ تو ہم کسی قانونی چارہ جوئی کاحصہ بننا چاہا رہے ہیں۔ جو کچھ میں نے کہاکہ وہ میرے دل سے نکلی آواز ہے جس کی کوئی منشاء نہیں ہے“۔
میوزیم کے او ایس ڈی رامو دیو نے کہاکہ جئے پور میں واقع سٹی پیالیس میوزیم کے جینیاتی دستاویزات کے مطابق جئے پور کے بادشاہ کے موجودہ وارث پدمنابھ سنگھ کش کی 309ویں نسل ہیں۔
جئے پور کے حکمرانوں کا تعلق راجپوتوں کے کچھواہانسل تھا جس کے متعلق مورخین کا کہنا ہے کہ وہ بھگوان رام کے بیٹے کش کے وارث ہیں۔ رامو دیو نے کہاکہ ایودھیا او رمندر کا ایک قدیم نقشہ بھی میوزیم میں موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ قدیم دستاویزات رپورٹرس کے مشاہدہ کے لئے عوام کے لئے ویب سائیڈ پر دستیاب ہیں۔رام دیو نے کہاکے سوائی راجا جئے سنگھ دوم برائے عامیر جئے پور(1699-1743) نے ایودھیا کے رام کوٹ میں 1717اے ڈی میں اراضی خریدی تھی (اورنگ زیب کی موت کے دس سال بعد)تاکہ رام مند رکی تعمیراور جئے سنگھ پورا قائم کرسکیں
جیسا کہ انہوں نے روایتی اہمیت کے حامل مغل سلطنت کے شہروں کابل‘ پیشوار‘ ملتان‘ لاہور‘ دہلی‘ اگرہ‘ پٹنا‘ اورنگ آباد اور ایلچی پور میں کیاتھا