ایودھیا فیصلہ کے بعد 59 افراد کی سیکوریٹی پر نظرثانی

   

٭ رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد مقدمہ کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے چند دن بعد اترپردیش حکومت نے انٹلیجنس کی رپورٹس کی بنیاد پر 59 افراد کی سیکوریٹی پر نظرثانی کی۔ بی جے پی قائدین سنگیت سوم اور سریش رعنا کو زیڈ پلس سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔ یوپی شیعہ سنٹرل وقف بورڈ اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے صدورنشین کو وائی پلس سیکوریٹی دی جائے گی۔