ایودھیا معاملے کو سپریم کورٹ اہمیت کی نظر سے نہیں دیکھ رہا ہے۔ آر ایس ایس

,

   

نئی دہلی۔راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آر ایس ایس ) نے ایودھیا تنازعہ کے لئے ثالث روانہ کرنے کے متعلق فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا اور کہاکہ عدالت عظمیٰ کیس کو ’’ اہمیت‘‘ کی نظر سے نہیں دیکھ رہی ہے۔

گوالیار میں اکھیل بھارتیہ پرتیندھی سبھا میں جاری کردہ بیان میںآر ایس ایس نے کہاکہ ’’ رام جنم بھومی کیس میں طویل مدت سے چل رہے تنازعہ کو ختم کرنے کے بجائے قانونی چارہ جوئی کو بڑھانے کا موقف اختیار کیاہے۔

سپریم کورٹ اس معاملہ کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لے رہا ہوں ہندوسماج کے جذبات سے جڑا ہے اور عدالت کا یہ موقف سمجھ کے باہر ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ’’ ہمیں اس با ت کااحساس ہورہا ہے کہ ہندو نظر انداز کئے جارہے ہیں۔ جبکہ عدالتی نظام میں پوری بھروسہ دیکھایاجارہا ہے ‘ ہم یہ

کہنا چاہتے ہیں کہ تنازعہ پر جلد سے جلد فیصلہ آنا چاہئے اور تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے عالیشان مندر کی تعمیر شروع کردینا چاہئے‘‘۔

پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر ائی اے ایف کی ستائش کرتے ہوئے حکومت ہند کے فیصلے کی آر ایس ایس نے ستائش کی۔

آر ایس ایس جوائنٹ جنرل سکریٹری من موہن ویدیا نے رپورٹرس سے کہاکہ ’’حکومت نے غیر سماجی عناصر سے نمٹنے کے لئے صحیح فیصلہ لیاہے اور ہندوستان کو اس طرح سے چوکنا رہنا چاہئے۔

چودہ سو کے قریب پرتینیدھی سبھا میں لوگوں نے شرکت کی جس میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات بھی شامل تھے۔