ایودھیا مندر کو اڑانے کی دھمکی پرسیکورٹی سخت

   

ایودھیا: ایودھیا میں شری رام جنم بھومی مندر کو آر ڈی ایکس سے اڑانے اور بابری مسجد کی تعمیر کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس معاملے کی جانچ کر رہے انسپکٹر رجنیش کمار پانڈے کو عدالت نے طلب کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اشوک کمار دوبے نے یہ حکم جیل میں نظر بند ملزم محمد امان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران دیا ہے۔ عدالت نے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے سب انسپکٹر رجنیش کمار پانڈے کو اصل کیس ڈائری اور اس کے تمام فارم کے ساتھ 11 نومبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق 22 اگست 2024 کو شام 6 بجے رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے ہیلپ ڈیسک نمبر سے واٹس ایپ پر ایک پیغام آیا۔خالصتانی دہشت گرد گروپتون سنگھ پنوں نے رام مندر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ پنوں نے یہ دھمکی ایک ویڈیو جاری کرکے دی ہے۔