نئی دہلی۔رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے ممبرس کے ساتھ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر بہت جلد شروع ہوگی جس کے احکامات سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے ہیں‘
وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اتفاق کی گئی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لئے ہفتہ کے روز ایودھیامیں ایک میٹنگ رکھی گئی ہے
وزیراعظم کو دعوت نامہ
وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نامہ ارسال کرنے کے متعلق مذکورہ ٹرسٹ کے ممبرس نے تصدیق کی ہے اور کل کے اجلاس میں مندر کی تعمیر کے کام کی شروعات کی حتمی تاریخ کو قطعیت دی جاسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ”مندر کی تعمیری کمیٹی کے چیرمن نرپیندر مشرا اجلاس میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے منظور کی گئی تاریخ کے ساتھ وہ ائیں گے“۔
مندر کی تعمیر کی شروعات کے موقع پر راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے چیف موہن بھگوات بھی موجود رہیں گے۔
رام جنم بھومی پر تعمیر
ذرائع کے مطابق اگست میں رام جنم بھومی پر تعمیرکا آغاز ہوسکتا ہے۔ وہیں مندر کی تعمیر کی تقریب میں کئی مرکزی وزراء‘ چیف منسٹران‘ اور کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع تھی‘
کویڈ19کے پھیلنے کی وجہہ سے ریاستی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکت کرنے والوں کی فہرست صرف وزیراعظم مودی‘ بھگوات‘ یوپی چیف منسٹر‘ کچھ منسٹران اورعلاقے کے اراکین پارلیمنٹ تک محدود کردی گئی ہے۔
مندر ٹرسٹ کے ممبرس کو سپریم کورٹ کی جانب سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ”سنگھ دوار“ پر ”شیلانیاس“پروگرام کریں مگر وہ مناسب تقریب نہیں تھی۔
مذکورہ ذرائع نے مزید بتایاکہ”گربھ گریہا میں مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجا کی جائے گی۔ یہ مندر کی تعمیر کا رسمی آغاز ہوگا جس کے لئے دعوت نامہ بھیجے گئے ہیں“۔
رام جنم بھومی پر عالیشان رام مندر کی تعمیر بی جے پی دیرینہ اعلان ہے جس کو پارٹی پچھلے دو دہوں سے اپنے منشور میں شامل کئے ہوئے ہے۔
پچھلے سال 9نومبر کے روز سنائے گئے فیصلے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرکزی حکومت نے رام جنم بھومی ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاگیاہے