حیدرآباد ۔9 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسمبلی میں بی جے پی فلور لیڈر کی حیثیت سے ایٹالہ راجندر کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔ فلور لیڈر راجہ سنگھ ان دنوں پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل میں ہیں اور بی جے پی نے انہیں معطل کردیا ہے ۔ اسمبلی میں بی جے پی کے تین ارکان ہیں اور راجہ سنگھ کی معطلی کے بعد تعداد گھٹ کر دو ہوچکی ہے۔ پارٹی فلور لیڈر عہدہ کیلئے ایٹالہ راجندر اور رگھونندن راؤ کے ناموں پر غور کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر کے طویل تجربہ کو دیکھتے ہوئے انہیں فلور لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ راجندر 7 مرتبہ اسمبلی رکن رہے اور طویل عرصہ تک وزارت میں تھے۔ بی جے پی نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے قائدین کو منظوری دینے جو کمیٹی تشکیل دی ہے راجندر کو اس کا صدرنشین مقرر کیا ۔ دوباک رکن اسمبلی رگھونندن راؤ اس عہدہ کے دعویدار تھے۔ ر