ایٹمی میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ

   

نئی دہلی : ہندوستان نے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مودی سرکار نے نیوی کیلئے 2.36 ارب ڈالر کی لاگت سے ایٹمی صلاحیت کے حامل برہموس سپر سونگ کروز میزائلوں کی خریداری کیلئے معاہدہ کرنے کے بعد اس پر دستخط کردیے ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیے ہیں اور میزائلوں کو بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزارت نے کہا کہ یہ معاہدہ ان 5 بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے میک ان انڈیا اقدام کو مزید فروغ دینے کیلئے دستخط کیے تھے۔5معاہدوں میں مگ 29 طیاروں کے لیے ایرو انجنوں، قریبی ہتھیاروں کا نظام، اور ہائی پاور ریڈار اور دفاعی افواج کے لیے شپ بورن برہموس سسٹم کی خریداری شامل ہے۔