حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ایپل موبائل فون کے نقلی اشیاء فروخت کرنے پر تین تاجرین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ سنٹرل زون ٹاسک فورس ٹیم نے عابڈس کے علاقہ جگدیش مارکٹ پر دھاوا کرتے ہوئے جئے راجیشور موبائل اسٹور، نیوکلکشن موبائیل اسٹور اور حمایت نگر میں واقع اے ایس ٹیلیکام موبائل شاپ پر دھاوا کیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ دوکان کے مالکین بھرت رام، پدم سنگھ، وشوارام پروہت اور جی شیواور پرساد ایپل (آئی فون) کے نقلی اشیاء یعنی بیاٹری، یو ایس بی کارڈ، ایئر پاڈ وغیرہ کا کاروبار کررہے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے نقلی اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔