حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اور سیوریج بورڈ اپنے پورٹل خاص طور پر بورڈ آف ڈائرکٹرز کے کالم کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے بورڈ میں جملہ 11 ارکان بشمول چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے چیرمین ہیں ۔ پورٹل پر اے شانتی کماری جو 30 اپریل کو چیف سکریٹری کے طور پر ریٹائرڈ ہوچکی ہیں لیکن اب بھی بورڈ اف ڈائرکٹرز کے کالم میں ان کا نام شامل ہیں ۔ یکم مئی کو چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے والے رام کرشن راؤ کو اب بھی ان کے پرانے عہدہ اسپیشل چیف سکریٹری فینانس کے طور پر دکھایا جارہا ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک اور سینئیر عہدیدار ایم دانا کشور جن کا تبادلہ کر کے پرنسپل سکریٹری ایل ای ٹی اینڈ ایف کے طور پر کیا گیا تھا اب بھی واٹر بورڈ کے پورٹل پر ان کی سابقہ پوزیشن دکھائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور آئی اے ایس آفیسر الم برتی جی ایچ ایم سی کمشنر سے میٹرو پولیٹن ایریا اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا تھا واٹر بورڈ کے پورٹل پر اب بھی جی ایچ ایم سی کمشنر کے طور پر نام درج ہیں ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے سرکاری پورٹل کو بھی اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کی بے حسی سے ناراض ریاستی حکومت کے ایک سینئیر آفیسر نے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں معلومات کو ترجیح کے طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت کو ظاہر کیا ۔۔ ش