حیدرآباد: 16 جون (سیاست نیوز) شہر کے ایک وکیل خواجہ معز الدین کے قتل کیس میں ایک ملزم کی نامپلی میٹروپولیٹین کریمنل کورٹس میں درخواست ضمانت منگل کو داخل کی گئی ۔ کریمنل کورٹس کے سینئر وکیل محمد مظفر اللہ خان (شفاعت) ایڈوکیٹ نے نامپلی کریمنل کورٹ کے سیشنس کورٹ میں خواجہ معز الدین ایڈوکیٹ قتل کیس کے ملزم نمبر 2 محبوب عالم خان کی درخواست ضمانت داخل کی ۔ جس پر عدالت نے اس کی سماعت /18 جون کو مقرر کی ہے اور یہ سماعت ساتویں ایڈیشنل میٹروپولیٹین سیشن جج کے اجلاس پر ہوگی ۔ عدالت نے درخواست ضمانت داخل کرنے پر استغاثہ کو نوٹس جاری کیا جس پر پولیس کی جانب سے جوابی حلف نامہ داخل کیا جائے گا اور وکیل دفاع اور پبلک پراسیکیوٹر کے درمیان بحث ہوگی ۔ /23 مئی کو مانصاحب ٹینک میں ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کو ایک کار کی ٹکر کے ذریعہ قتل کردیا گیا تھا۔ب y/