ایڈیشنل ایس پی رتبہ کے سات عہدیداروں کا تبادلہ

   

حیدرآباد ۔ /2 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سات ایڈیشنل ایس پی کیڈر عہدیداروں کے تبادلہ عمل میں لائے گئے ہیں ۔ ڈائرکٹر جنرل آف تلنگانہ ریاست مہندر ریڈی نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس کرائم سائبر آباد جانکی شرمیلا کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے ۔ ڈی سی پی منچریال ایم ایس وینو گوپال کا تبادلہ انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ میں کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی پی (ایڈمین) سائبرآباد کے نرسمہا کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ڈی سی پی (آپریشن) ورنگل مقرر کیا گیا ہے ۔ جگتیال کے ایڈیشنل ایس پی پی وی مرلی دھر کو ایڈیشنل ڈی سی پی لااینڈ آرڈر ورنگل مقرر کیا گیا ہے ۔ ٹی ایس روی کمار ایڈیشنل ایس پی (ڈی ٹی سی ) وقارآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل ایس پی( ڈی ٹی سی) عادل آباد کے موہن کے مقام پر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کے موہن کو ایڈیشنل ایس پی وقارآباد کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ اس طرح آر بھاسکر راؤ کو جو ایڈیشنل ایس پی (ایڈمین) ونپرتی کے عہدہ پر تھے ۔ انہیں ایڈیشنل ایس پی (ایڈمین) وقارآباد مقرر کیا گیا ہے ۔