ایڈیڈاس انڈیا موبائل ایپ لانچ

   

نئی دہلی: ایک سرکردہ اسپورٹس ویئر برانڈاڈیڈاس انڈیانے ملک بھر میں اپنے صارفین کو ایک اعلی اورڈیجیٹل شاپنگ کا تجربہ پیش کرنے کے لیے اپنی موبائل شاپنگ ایپ لانچ کی ہے ۔کمپنی نے بتایا ہے کہ اسپورٹس اور اسٹائل کے گھر اڈیڈاس ایپ کا ہدف صارفین کو عالمی معیار کے پروڈکٹس کے قریب لانا ہے اور اس کے لیے انہیں برانڈ کی جدید ترین اسپورٹس پیشکش، اسنیکر ڈراپس، موسمی ایپرل ریلیز اور گیئر تک فوری رسائی دی جاتی ہے جو ان کی نجی اسٹائل سے مطابقت رکھتے ہیں۔موبائل ایپ صارفین کو خریداری کا ذاتی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ اے آئی (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی سے مزین ہے اورصارفین کی نئی اور بہترین وش لسٹ سے ان کی ترجیحات کو سمجھتا ہے ۔ اس میں لائیو چیٹ کا آپشن اور اے آر ٹرائی آن بھی ہے ۔ یہ ایپ چند بٹنوں کے کلک پر صارفین کی رسائی خصوصی پیشکشوں، انعامات، تحائف اور ایکسکلوزیو انعقاد تک کراتاہے ۔