ایکسائز ڈیوٹی لگانے پر امریکہ کو برازیل مناسب جواب دے گا

   

برازیلیا: برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگر امریکہ برازیل کی مصنوعات پر محصولات عائد کرتا ہے تو ملک مناسب جواب دے گا۔ڈی سلوا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ‘‘میں چاہتا ہوں کہ امریکہ کا احترام کیا جائے اور میں چاہتا ہوں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ برازیل کا احترام کریں، بس اتنا ہی! اگر وہ برازیل کی مصنوعات پر محصول عائد کرتے ہیں تو میں بھی جواب دوں گا۔’’ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ ‘شائستگی’ اور ‘احترام’ کا رشتہ برقرار رکھنے کی امید رکھتے ہیں۔صدر نے کہا کہ کچھ لوگ برازیل اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو “زیادہ اہمیت” دیتے ہیں لیکن وہ اب بھی اسے وقار کے ساتھ برقرار رکھنے یا بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ 2024 کے دوران برازیل کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا۔
بیلاروس کی بارڈر سیکیورٹی سے متعلق قرارداد کو منظوری
منسک: بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ریاستی سرحدی حفاظت سے متعلق ایک قرارداد کو منظوری دی ہے۔ قرارداد کو منظوری دیتے ہوئے لوکاشینکو نے کہا کہ یہ فیصلہ بیلاروس کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ایک سنجیدہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر حالات کشیدہ ہیں اور تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو اس کام میں شامل کیا جائے گا کیونکہ صرف سرحدی محافظوں کیلئے 3600کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کرنا ممکن نہیں ہوگا۔