ایمراڈس : ایکواڈور میں ایک بندرگاہ پر مسلح حملے میں 8 ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔ایکواڈور ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ ایسمراڈس شہر کی بندرگاہ پر کیا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 15 تھی اور انہوں نے نقاب پہن رکھے تھے۔وہ کشتیوں کے ذریعے بندرگاہ پر آئے اور حملے کے بعد انہی کشتیوں کے ذریعے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔حملے میں 8 ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔