ایکٹر اعجاز خان گرفتار

   

ممبئی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کے سائبر ونگ نے آج ایکٹر اعجاز خان کو مبینہ طور پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والے ویڈیوز پوسٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ بعض ویڈیوز سوشل میڈیا پر عام ہوچکے ہیں۔ اعجاز نے ’بگ باس 7 ‘ میں حصہ لیا، اور فلموں و کامیڈی سیریلس میں بھی کام کیا ہے۔