نئی دہلی11 جون (یواین آئی) سینئر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا ۔ سوشیل میڈیا پر ایک بیان میں راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس امیدوار میناکشی نٹاراجن نے نامزدگی کیلئے تمام ضروری دستاویزات جمع کرائی تھیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے اعتراض پر ان کی نامزدگی منسوخ کر دی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دوسری جانب بی جے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار پریمل ناتھوانی کے نامزدگی فارم میں ان کے نام سے متعلق غلطی موجود تھی اور متعدد انکشافات نہیں کیے گئے ، لیکن الیکشن کمیشن نے انہیں تمام خامیاں دور کرنے اضافی وقت دیا ۔