ایک اور شاہکار : دبئی میراکل گارڈن سیاحوں کیلئے تیار

,

   

دبئی: دنیا بھر میں قدرتی پھولوں کا سب سے بڑا باغ‘دبئی میراکل گارڈن‘ایک بار پھر سیاحوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میراکل گارڈن اپنے دسویں سیزن میں پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لئے تیار ہے ، رواں سال دنیا کے سب سے بڑے باغ کو ایسے پھولوں سے مزین کیا گیا ہے جو اس سے پہلے نہیں دیکھے گئے ۔دبئی میراکل گارڈن میں 120 سے زیادہ اقسام کے 1کروڑ 50لاکھ سے زیادہ قدرتی پھول اور پودے موجود ہیں، جن میں سے کچھ نایاب اور خلیج کے خطے میں کہیں بھی نہیں اگائے گئے ۔دبئی میراکل گارڈن کے دسویں سیزن میں ایک نئی ڈیزائن کردہ تین جہتی گھڑی، فوارہ کے ساتھ ایک’تیرتی چٹان‘، پھولوں والے مور، نیز بچوں کے پسندیدہ کرداروں پر مبنی دو پھولوں کی نمائشیں بھی شامل ہیں۔دبئی میراکل گارڈن کے تازہ ترین اضافے کی خاص بات (دی اسمرف) بچوں کی مزاحیہ اور اینیمیشن فرنچائز سے متاثر پھولوں کی کئی اقسام ہیں۔ایک خصوصی’اسمرف ولیج اٹریکشن ایریا‘لائف سائز مشروم ہاؤسز کی میزبانی کررہا ہے اور اسے اینی میٹڈ فلم سیریز سے متاثر فرنیچر سے مزین کیا گیا ہے ۔