نئی دہلی۔ پیر کی دوپہر قومی درالحکومت دہلی میں ریکٹر اسکیل پر 2.7کی شدت کے معمولی زلزلوں کے جھٹکے لگے۔
مذکورہ جھٹکوں کا مرکز شمال کے حصہ میں نئی دہلی کے لودھی روڈ سے 16کیلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔قومی سنٹر برائے سیسمالوجی نے کہاکہ ”یہاں پر کوئی بڑے نقصان کی جانکاری نہیں ہے سوائے چھوٹے زلزلوں کے۔ یہ عام رحجان ہے“۔
ایک روز قبل ہی 3.5کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی گہرائی 8کیلومیٹر تھا۔
مذکورہ سنٹر نے مزید کہاکہ ”دہلی میں 24اپریل2018کو 3.5کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے اس سے قبل 7ستمبر2011کو بھی 3.8کی شدت کے جھٹکے دہلی ہریانہ سرحد پر محسوس کئے گئے تھے“