ایک او ردن کے لئے حماس اسرائیل کے درمیان جنگ بندی

,

   

چھ دنوں کی جنگ بندی کے دوران 210فلسطینی‘ 70اسرائیلی اور 24غیرملکی شہری رہا کئے جانے کی اطلاع ہے


اسرائیل اورفلسطینی گروپ حماس نے جمعرات 30نومبر کے روز غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں ایک اور دن کی توسیع پر رضامندی ظاہر کی ہے‘ یہ معاہدہ ختم ہونے سے چند منٹ قبل کی پیش رفت ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسیس (ائی ڈی ایف) نے کہاکہ”یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے ثالثوں کی کوشش کی روشنی میں‘ اور معاہدے کے شرائط کے تحت“ سرگرمیوں پر توقف جاری رہے گا۔

https://x.com/IDF/status/1730087819194871844?s=20

ایک علیحدہ بیان میں حماس نے بھی ایک او ردن کے لئے جنگ بندی کی تصدیق کی ہے۔

قطر خارجی وزرات کے ترجمان ماجد الاانصاری نے اعلان کیاکہ ”سابقہ شرائط کے تحت ایک اور دن کے لئے عارصی جنگ بندی“ عمل میں ائی ہے۔

سابق کی شرائط میں ایک جنگ بندی‘ انسانی امداد کا داخلہ اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔

https://x.com/MofaQatar_AR/status/1730088955352125920?s=20

قطر‘ مصر امریکہ کی کامیابی ثالثی پر جمعہ 24نومبر کے لئے چار دن کی جنگ بندی طئے پائی تھی‘ جو دو مرتبہ مزیدایام کے لئے توسیع پائی ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت جتھوں میں قیدیوں کی رہائی عمل میں ائی‘ جس دونوں جانب کے تمام عورتیں اوربچے ہیں۔

چھ دنوں کی جنگ بندی کے دوران 210فلسطینی‘ 70اسرائیلی اور 24غیرملکی شہری رہا کئے جانے کی اطلاع ہے۔