ایک خاندان کے3 افراد کا 9 گھنٹوںکے اندر انتقال

   


قاہرہ ۔ مصر کے الشرقیہ صوبے میں ایک ہی خاندان کے3 افراد 9گھنٹے کے اندر یکے بعد دیگرے جان کی بازی ہار گئے۔ اپنی نوعیت کے اس المناک واقعے کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔الامارات الیوم کے مطابق مصر کے النخاس میں رہنے والے متاثرہ خاندان کے پڑوسی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شہر کی ایک لڑکی رباب کا انتقال ہوگیا تھا۔ اس کی نماز جنازہ پڑھائی جارہی تھی کہ نماز جنازہ پڑھتے ہوئے رباب کے والد صبری الحدیدی چل بسے جبکہ اس کے چند گھنٹے بعد ہی صبری کی 80 سالہ ساس کا بھی انتقال ہوگیا۔پڑوسی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت پر پورا علاقہ تعزیتی مرکز میں تبدیل ہو گیا۔ مصری جریدے الیوم السابع کے مطابق مصری قریہ کے ایک باشندے نے کہا کہ 33 سالہ رباب صبری الحدیدی صبح سویرے شدید بیمار ہوئی کیونکہ وہ ذیابیطس کی مریضہ تھی اور وقتا فوقتا بے ہوش ہو جاتی تھی۔ڈاکٹر کو علاج کے لئے بلایاگیا اور گھر پہنچنے پر ڈاکٹر نے معائنہ کرکے کہا کہ رباب اپنی زندگی کی آخری سانس لے چکی ہے۔لوگوں نے مزید کہا کہ نماز جمعہ کے بعد رباب کی نماز جنازہ پڑھتے ہوئے اس کا باب صبری الحدیدی بھی بے ہوش ہو کر گر گئے ۔ ابتدائی طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ بھی جان کی بازی ہارگیا۔