ایک دن موجودہ حکومت ڈٹینشن سنٹر میں ہوگی

,

   

شہر یت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ میں ہورہے مظاہرہ میں ارون دتی رائے نے شامل ہوکر طلبہ کو کہا ’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘
نئی دہلی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لگاتار تقریباایک ماہ سے شہریت ترمیمی قانون‘ این آرسی وغیر ہ کے خلاف جاری طلبہ کے مظاہرہ میں آج ارون دتی رائے شامل ہوئی او رانہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج جاری رکھیں ہم سب آک کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ طلبہ کا احتجاج اس بات کو لے کر بھی ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ جامعہ طلبہ پر دہلی پولیس نے جو لاٹھی‘ڈانڈوں کا استعمال کیااس کے خلاف بھی ملزم پولیس والوں پر کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔

ارون دتی رائے نے کہاکہ وہ اتنا بڑا ڈٹینشن سنٹر نہیں بناسکتے‘ جامعہ میں اروندتی رائے نے کہاکہ میں آپ کے ساتھ ہوں‘ ایسا لگتا ہے کہ سماجی کارکن ارندتی رائے کا او رتنازعات کو چولی دامن کا ساتھ ہے‘ اروندتی رائے نے مرکزی حکومت پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر حملہ کیا‘

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ہفتہ کو طالب علموں کے احتجاجی مظاہرہ میں رائے پہنچی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

رائے نے جامعہ میں کہاکہ”میں یہاں یہ کہنے کے لئے ائی ہوں کہ میں آپ سب کے ساتھ ہوں‘ اگر ہم سب ایک ہوجائیں تو کوئی بھی ڈٹینشن سنٹر نہیں بناسکتے‘ شائد ہوسکتا ہے کہ ایک دن ایسا بھی ائے جب یہ حکومت ڈٹینشن سنٹر میں ہوگی او رہم سب آزاد ہوں گے۔ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہاں آپ کو یاد دلادیں کہ اروندتی رائے گذشتہ دنوں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں ہورہے مظاہرے میں شامل ہوچکی ہیں