ایک دن میں امریکہ کے اندر کرونا وائرس کے 100,000نئے تازہ معاملات کاخدشہ۔ فاوسی

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ کے ٹاپ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاوسی نے کہا ہے کہ اگر امریکی عوامی صحت کے متعلق کئے گئے سفارشات پر عمل کرنا شروع نہیں کرتے ہیں تو ملک میں ایک دن میں 10,000تازہ معاملات درج کئے جاسکتے ہیں۔

اسکولوں اورکام کے مقامات کو دوبارہ کھولنے کے متعلق سینٹ میں کی جانے والی سنوائی کے دوران منگل کے روز انہوں نے یہ ریمارکس کئے ہیں۔

کچھ ریاستوں میں حالیہ اضافہ کے متعلق نتائج کی پیش قیاسی کے استفسار پر فاوسی نے کہاکہ وہ کوئی کوئی درست پیش گوئی نہیں کرسکتے لیکن یقین ہے کہ یہ بہت ”پریشان کن“ ہوگا۔

قومی ادارے صحت کے سربراہ براے وبائی امراض فاوسی نے کہاکہ ”اب ہمارے پاس ایک دن میں 40ہزار سے معاملات ہیں۔

مجھے حیرت نہیں ہوگی اگرایسا ہی چلتا رہاتو یہ ایک دن میں 100,000تک جاتے ہیں تو مجھے کوئی حیرت نہیں ہوگی“۔

فاوسی نے کہاکہ ان علاقوں میں جہاں حال ہی میں وباء پھیلی ہے سارے ملک کے لئے خطرہ بن رہے ہیں جس میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جہاں پر کویڈ19کے معاملات میں کمی پیش ائی تھی۔

انہوں نے لوگوں کے حالیہ دنوں میں منظرعام پر ائے ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں وہ بھیڑ کی شکل میں اکٹھا ہیں اور چہرے پر مساک بھی نہیں لگائے ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ حفاظتی گائیڈ لائنس کو بھی پوری طرح نظر انداز کیاجارہا ہے۔