ایک دن کے تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات!

   

یلاریڈی /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ تحصیلدار کی حیثیت سے سریدھر نے ایک دن اپنی خدمات انجام دیں ۔ منڈل تحصیلدار سعید احمد مسرور کا ضلع کلکٹر یٹ آفس تبادلہ عمل میں آنے پر نظام آباد کے بھیمگل تحصیلدار سریدھر کو ناگی ریڈی پیٹ تبادلہ کیا گیا ۔ اسی دن سریدھر کو آر ڈی او پر ترقی دیتے ہوئے حیدرآباد تبادلہ کیا گیا ۔ اس طرح منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ایک دن کے تحصیلدار کی حیثیت سے سریدھر نے اپنی خدمات انجام دیں ۔
کانگریس میں شمولیت
کوڑنگل /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز کوڑنگل منڈل سے وابستہ بیشتر سیاسی پارٹیوں کے قائدین و کارکنان کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بیشتر قائدین حیدرآباد پہونچ کر ٹی پی سی سی پریسیڈنٹ مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کئے ۔ موصوف نے ان قائدین و کارکنوں کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کوڑنگل انچارج مسٹر تروپتی ریڈی بھی موجود تھے ۔