ملک میں چاروں طرف نفرتو ں کا ماحول ہے ایسے میں امن واہنگی او رآپسی بھائی چارے کا کوئی پیغام سامنے آتاہے تو اس کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا نہیں بھولتے۔
اس طرح کے ویڈیوز وائیرل ہونے سے ملک میںیہی پیغام جاتا ہے کہ فرقہ پرست لاکھ کوشش کرلیں مگر اس ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو کوئی توڑ نہیں سکتا۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ وقت کے لئے امن پسند شہری بھی شر پسندوں کے ہاتھوں کا کھلونا بن جاتے ہیں مگر ملک کی اکثریت امن او ربھائی چارہ کی حمایتی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک سادھو مسلمانوں او رسناتھن دھرم کے درمیان کی جانے والی عبادتیں اور پوجا پاٹ کے حوالے سے دونوں میں یکسانیت ہونے کی بات کررہا ہے۔
ویڈیو ضرور سنیں۔