ایک سال سے بیٹیاں ماں کی نعش کے ساتھ سوتی رہیں

   

وارانسی : وارانسی میں خاتون کی موت کے بعد اس کی دونوں بیٹیوں نے اس کی آخری رسومات ادا نہیں کیں ۔ دونوں بیٹیاں ایک سال تک نعش کے ساتھ سوتی رہیں ۔ جب بیٹیاں گزشتہ کئی دنوں سے گھر سے باہر نہیں آئیں تو پڑوسیوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی ، اس کے بعد پولیس کو بلایا گیا ۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو دیکھا کہ دونوں لڑکیاں باقیات کے ساتھ بیٹھی تھیں ۔ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں نے کنکال کو گلے لگالیا اور چیخنا چلانا شروع کردیا ۔ کافی کوشش کے بعد پولیس نے دونوں کو کمرے سے باہر نکالا ۔ خاتون کی بیماری کی وجہ سے 8ڈسمبر 2022کو موت ہوگئی ۔ گھاٹ مداروالنکا پولیس اسٹیشن کے سامنے ہے ۔ 52سالہ اوشا ترپاٹھی یہاں رہتی تھیں ، ان کی دو بیٹیاں پلوی ترپاٹھی 27سالہ اور گلوبل ترپاٹھی 18سالہ ہیں ۔ اوشا کا شوہر دو سال قبل گھر سے چلا گیا تھا ۔ اوشا کا انتقال بیماری کی وجہ سے ہوا ۔بیٹیوں کو ماں کی موت کا شدید صدمہ پہنچا ،دوسری جانب اوشا کی بیماری کی خبر سن کر رشتہ دار آئے تو دونوں بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بہت بیمار ہیں ۔ ڈاکٹر نے اسے کسی سے ملنے سے منع کیا ہے ، حقیقت میں اس نے اپنی ماں کی نعش کو کمرے میں بند کر رکھا تھا ۔