حیدرآباد 4 اگست (سیاست نیوز) سائبر جرائم کے واقعات میں اضافہ اور خواتین کی سیفٹی سے متعلق بڑھتی تشویش کے درمیان ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس شیکھا گوئیل نے جو تلنگانہ سائبر سکیورٹی بیورو اور ویمن سیفٹی ونگ کی سربراہ بھی ہیں، کہاکہ سائبر سکیوریٹی بیورو ہی میں ہمارے پاس 300 پولیس ملازمین ہیں جو سائبر جرائم کے کیسیس سے نمٹتے ہیں۔ نیز ہمارے یہاں علیحدہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشنس ہیں اور ہر پولیس اسٹیشن میں کم از کم ایک سائبر وارئیر ہے۔ اس طرح سائبر وارئیرس کی جملہ تعداد تقریباً 758 ہے۔