ایک سال میں 5000 سے زائد شاکھائیں میں اضافہ ہوا ہے

,

   

فی الحال ملک بھر میں 60000آر ایس ایس شاکھائیں چل رہی ہیں
نئی دہلی۔ مذکورہ اشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) فی الحال ملک بھر میں 60929شاکھائیں چلا رہی ہے‘ پچھلے سال مارچ سے اب تک 5277شاکھاؤں کا اضافہ کیاہے۔ مارچ2021تک ہندوستان بھر میں 55652شاکھائیں چل رہی تھیں۔

احمد آباد میں جمعہ کے روز سے شروع ہونے والے آر ایس ایس کی فیصلہ ساز اعلی باڈی کی جانب سے منعقدہ سہ روز اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا کے ابتدائی دن اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔

مذکورہ آر ایس ایس کے ”ہفتہ وار ی اجلاس“میں 2000سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو پچھلے سال مارچ تک18553وہیں مارچ2022تک اس میں 20681تک اضافہ ہوا ہے۔اکھل بھارتیہ پرتیندھی سبھا میں 2021-22کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

قومی حالات پر بات کرتے ہوئے مذکورہ آر ایس ایس کی سالانہ رپورٹ میں پچھلے سال مئی میں ہوئے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد روانہ ہونے والے تشدد پر مشتمل جھنجھوڑنے والی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کا کہنا ہے کہ ”اگرمعاشرے میں تشدد‘ خوف‘ بدامنی‘اور قانون شکنی پھیل جائے تو نہ صرف بدامنی‘ عدم استحکام بلکہ‘ جمہوریت‘ باہمی اتحاد‘ وغیرہ تباہ ہوجائیں گے“۔

تقسیم کی سازش کا صحیح انداز میں جواب دینے کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”آج بھارت میں جہاں ایک طرف صدیوں پرانی ثقافت‘ اقدار‘روایات اور شناخت کا احساس‘ملک کی وحدت اورسالمیت پیدا ہورہی ہے اور ہندوشکتی عزت نفس کے ساتھ کھڑی ہے‘ اور جن دشمنوں طاقتوں کے لئے یہ ناقابل قبول ہے وہ بھی سماج میں ایک شیطانی ماحول پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں“۔