ایک شخص نے دہلی کے ایمس میں خودکشی کرلی

   

ایک شخص نے دہلی کے ایمس میں خودکشی کرلی

نئی دہلی: پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق ایک 22 سالہ شخص نے جمعہ کے روز یہاں ایمس میں مبینہ طور پر خود کو سیڑھی کے گرل سے لٹکا کر خودکشی کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت بٹھو کمار تیواری کے نام سے ہوئی ہے ، جو بہار کے گوپال گنج کے رہائشی ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ صبح 6.16 بجے پولیس کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ایمرجنسی وارڈ میں خودکشی کی اطلاع ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تیواری نے دوسری منزل پر سیڑھیاں کے گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ڈپٹی کمشنر پولیس (جنوبی) اتول کمار ٹھاکر نے کہا کہ تیواری کو خون کی بیماری کے علاج کے لئے 25 مئی کو ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔

ابھی تک اس کےاس قدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تیواری کی والدہ اور بہن پہلے ہی اسپتال میں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔