ایک لاکھ روپیہ اور بھینس نہ دینے پر طلاق ثلاثہ ، شوہر گرفتار

   

٭ لکھنؤ : اترپردیش پولیس نے جمعرات کے دن کہا کہ انہوں نے مراد آباد سے ایک شخص کو اپنی بیوی کو طلاق ثلاثہ دینے پر گرفتار کرلیا ہے کیونکہ اس کی بیوی نقد رقم ایک لاکھ روپئے اور ایک بھینس بطور جہیز دینے سے قاصر تھی۔ ایف آئی آر کے بموجب یہ گھریلو تشدد کا واقعہ ہے اور جہیز کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اے ایس پی مرادآباد دیپک نے کہا کہ جوڑے کی شادی 2014 عیسوی میں ہوئی تھی۔