ایک لاکھ فلسطینیوں کو ویکسین دینے اسرائیل کا اتفاق

   


تل ابیب : اسرائیل نے ایک لاکھ فلسطینیوں کو ویکسین دینے سے اتفاق کیا ہے جو اسرائیل میں مستقل طور پر کام کررہے ہیں۔ فلسطین کے وزیر صحت نے یہ بات بتائی۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکہ اندازی کا کام اسرائیل ۔ مغربی کنارہ کے علاقوں میں قائم کئے جانے والے عارضی مراکز پر کیا جائے گا۔ اسرائیل اور فلسطینی عہدیداروں کے درمیان جمعہ کو ہوئے اجلاس میں یہ سمجھوتہ طئے پایا۔