ایک ماہ بعد ہندوستان کے یومیہ کویڈ معاملات 1لاکھ سے کم

,

   

فعال معاملات ملک میں 1108938تک پہنچ گئے
نئی دہلی۔کویڈ19کی تیسری لہر ملک میں کمزو ر ہوتی دیکھائی دے رہے ہیں پچھلے24گھنٹوں میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے کم درج کی گئی ہے جو ایک ماہ بعد پیش آیاہے۔

گذشتہ سال اومیکران وباء کی قسم کے سامنے آنے کے بعد کویڈ کے معاملات میں نمایاں اضافہ ہونا شروع ہوگیاتھا۔جہاں تک پچھلے24گھنٹوں میں کرونا وائرس کے نئے 83,876معاملات وزرات صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق درج کئے گئے ہیں۔

مذکورہ ملک میں 1,99,054بازیافتی اور 895اموات پچھلے24گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں۔

ملک میں ان فعال معاملات تک رسائیکے ساتھ موجودہ حالت میں 11,08,938تک پہنچ گئے ہیں‘ کیرالا میں 3,30,105سب سے زیادہ کویڈ 19کے معاملات درج ہوئے جس کے بعد مہارشٹرا میں 1,22,015معاملات‘ تاملناڈو میں 1,21,828معاملات درج ہوئے ہیں۔

یومیہ مثبت شرح 7.25فیصد درج ہوئی کیونکہ پچھلے 24گھنٹوں میں 11,56,363نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

مذکورہ ہفتہ واری مثبت شرح9018فیصد برقرار ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں 895اموات کے بشمول ملک میں اب تک اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 5,02,874تک پہنچ گئی ہے۔

جملہ صحت یابیاں 4,06,60,202ملک میں درج ہوئی ہے جو 96.19فیصد شرح پر مشتمل ہے۔اپریل مئی پچھلے سال میں دوسری لہر میں دیکھا گیاہے کہ کویڈ19معاملات میں بعد کے مہینوں میں کمی دیکھنے کوملی ہے اور یومیہ وباء کا عروج21ڈسمبر میں 5326نئے معاملات سب سے کم درج ہوئے ہیں۔

درایں اثناء اومیکران وباء (بی 1.1.529) ایک نئی کرونا وائرس کی وباء 11نومبر2021میں بوتسانا میں پہلی مرتبہ پایاگیااور 14نومبرساوتھ افریقہ میں منظرعام پر ائی‘ہندوستان کے کرناٹک میں 2ڈسمبر کو پہلی مرتبہ اومیکران کی نشاندہی پائی گئی ہے۔یومیہ معاملات ڈسمبر میں اومیکرن کی قسم کے ایمرجنسی کے پیش نظر 7جنوری کو ایک لاکھ تک پہنچا‘ جب 1,17,100تازہ معاملات درج ہوئے۔

لوک سبھا میں 4فبروری 2022کو وزرات صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے تحریری جواب دیاکہ”2021ڈسمبر کے آخر میں کویڈ19 کے معاملات ملک بھر میں اضافہ ہوا ہے“۔

مذکورہ اضافہ 21جنوری 2022میں موجودہ اضافہ اس وقت دیکھنے کوملا جب پچھلے24گھنٹوں میں 3,47,254نئے معاملات جب درج ہوئے۔

درایں اثناء مذکورہ ٹیکہ ہندوستان میں 14.70کویڈ کی خوراکیں پچھلے 24گھنٹوں میں درج ہوئی ہیں اب تک ملک بھر میں 169.63کروڑ جملہ خوارکیں پہنچائی گئیں۔