ایک نشست پر بی جے پی اور ایک نشست پر پی آر ٹی یو کا قبضہ

   

ٹیچرس کوٹہ ایم ایل سی انتخابات
گریجویٹ کوٹہ نشست کیلئے رائے شماری جاری
حیدرآباد3 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کونسل کی تین نشستوں کی رائے شماری جاری ہے جس میں ٹیچرس کی دو نشستوں کیلئے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ورنگل، کھمم اور نلگنڈہ ٹیچرس حلقہ کیلئے ٹیچرس تنظیم پی آر ٹی یو کے امیدوار سریپال ریڈی نے کامیابی حاصل کی ، جبکہ عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر اور میدک ٹیچرس حلقہ کیلئے بی جے پی امیدوار ایم کمریا نے کامیابی حاصل کی ۔ بی جے پی امیدوار نے پہلے ترجیحی ووٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ پی آر ٹی یو امیدوار نے دوسری ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے بعد کامیابی حاصل کی جبکہ گریجویٹ کوٹہ کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو تلنگانہ کے دو ٹیچرس اور ایک گریجویٹ کوٹہ ایم ایل سی کیلئے رائے دہی ہوئی تھی جس کی آج گنتی کا آغاز ہوا ۔ عادل آباد ، نظام آباد، کریم نگر اور میدک حلقہ سے بی جے پی نے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی ۔ بی جے پی امیدوار ایم کمریا کو 12,959 ووٹ ملے جبکہ وی مہیندر ریڈی کو 7122، اشوک کمار کو 2621، کے رگھونتم ریڈی کو 420 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ نلگنڈہ ٹیچرس ایم ایل سی نشست کیلئے پی آر ٹی کے امیدوار سریپال ریڈی کو 11,800 ووٹ حاصل ہوئے۔ 2