ایک نوجوان نے پولیس کی پٹائی کردی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص برسرعام سب کی نظروں کے سامنے پولیس کی لاٹھی چھین کر پولیس کی پٹائی کردی ۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں پیش آیا ۔ وینکٹیش نگر علاقہ میں 25 سالہ دنیش پرجاپتی اور پولیس کانسٹبل جئے پرکاش جیسوال کی بائیکس ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں زمین پر گر پڑے ۔ اس حادثہ پر برہم دنیش نے کانسٹبل جیسوال سے لاٹھی چھین کر اس پر حملہ کردیا ۔ زمین سے اٹھ کر کھڑے رہنے والے پولیس کانسٹبل کو دنیش لاٹھی سے لگاتار مارتا رہا ۔ اپنے آپ کو بچانے کے لیے بھاگنے والے پولیس کانسٹبل پر پیچھا کرتے ہوئے حملہ کیا ۔ وہاں موجود سارے عوام تماشائی بنے رہے ۔ کانسٹبل کو بچانے کے لیے کوئی بھی آگے نہیں آئے ۔ اس واقعہ پر زخمی پولیس کانسٹبل جئے پرکاش جیسوال نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے دنیش پرجاپتی کو گرفتار کرلیا اس کے خلاف مختلف سیکشن کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔ چند مقامی عوام نے سارے واقعہ کو اپنے سیل فون میں قید کرلیا ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے ۔۔ ن