ایک کارگو طیارہ بغیر پہیے کھلے ترکی میں اترا

   

استنبول: ایک کارگو طیارہ ہنگامی پہیہ کھولے بغیر چہارشنبہ کو ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر اترا۔مقامی میڈیا این ٹی وی براڈکاسٹر نے یہ اطلاع دی۔ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔براڈکاسٹر این ٹی وی نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے کے قریب پیش آیا، جب فیڈیکس ایئر لائنز کے بوئنگ 763کا اگلا لینڈنگ گیئر کھلنے میں ناکام رہا۔ براڈکاسٹر کی جانب سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں جہاز کو بغیر پہیوں کے رن وے پر اترتے ہوئے دکھایا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکار اور ہیلتھ ورکرز موقع پر پہنچ گئے ۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو تعینات کیا گیا تھا۔