ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد بیرونی کرنسی ضبط ، ایک شخص گرفتار

   

شمس آباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد پرویز ساکن حیدرآباد آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں ایمیریٹ فلائیٹ سے شمس آباد سے دبئی جارہا تھا اسکریننگ کے دوران XBIS مشین میں اس کے بیاگ میں مشکوک چیز پائی گئی ۔ ہینڈ بیاگ کھولا گیا تو اس میں 16,500/- امریکی ڈالر ، 52450/- قطری ریالس ، 37,950/- یو اے ای درہم ، 2165/- کویتی دینار ، 4625/- عمانی ریال، 2395 بحرینی دینار اور 2,99,100/- سعودی ریال جن کی جملہ مالیت 1 کروڑ دو لاکھ 53 ہزار 105 روپئے بتائی گئی ۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے محمد پرویز اور بیرونی کرنسی کو کسٹمس عہدیداروں کے حوالہ کیا ۔ کسٹمس عہدیداروں نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔