ایک ہاتھ سے محروم مسلمان خاتون نے 1200 فیٹ بلند دیوار عبور کر لی

   

لندن: ایک ہاتھ سے محروم برطانوی مسلمان خاتون انوشے حسن نے 1200 فیٹ بلند عمودی دیوار پر چڑھ کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کا اعتراف گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کیا ہے۔ انوشے ایک مرتبہ کینسر سے صحتیاب ہو چکی ہیں جبکہ دوسری جانب وہ پیدائشی طور پر کہنی سے نیچے ایک ہاتھ سے محروم ہیں۔ وہ دیوار کو ایک شخصیت قرار دیتی ہے جو انہیں کامیابیاں دلاتی ہیں۔