ایک ہاتھ سے محروم گالفر کی شاندار کارکردگی

   

کیلیفورنیا ۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہاتھ سے محروم کینیڈین امیچر گالفر لورینٹ ہرٹباس نے ہول ان ون (ایک اسٹروک میں گیند ہول میں پہنچاکر) کرکے سب کو حیران کردیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پروفیشنل گالفرز اسوسی ایشن (پی جی اے) ٹور میں کینیڈا کے ایک ہاتھ سے محروم گالفر لورینٹ ہرٹباس نے چوتھے ہول پر 151 یارڈز کی شاٹ لگائی جو سیدھی ہول میں پہنچ گئی۔ گالفر لورینٹ ہرٹباس کیاس کارنامے کو دیکھ کر وہاں موجود پروفیشنل گالفرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے لورینٹ ہرٹباس پیدائشی طور پر دائیں ہاتھ سے معذور ہیں