ایک ہزارغریب کنبوں کو سنجے دت کھانا مہیا کرارہے ہیں

   

ممبئی۔14 اپریل۔ (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے ماچومین سنجے دت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن میں ایک ہزار ضرورت مند کنبوں کو کھانا کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سنجے دت نے بتایا کہ وہ ایک ہزار غریب کنبوں کو کھانامہیا کرائیں گے اور ساتھ ہی ان کی پیسے سے بھی مدد کریں گے ۔