ایک ہزار خواتین ، این ڈی اے کے امتحان میں کامیاب

   

نئی دہلی: 1002 خواتین امیدواروں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے ) کے دروازے خواتین کے لیے کھولے جانے کے بعد منعقد ہونے والے پہلے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ وزیر دفاع کے دفتر نے جمعہ کو ٹویٹ کیا، ‘این ڈی اے کا امتحان پاس کرنے والے 8000 امیدواروں میں پہلی بار 1002 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت نے خواتین امیدواروں کے لیے این ڈی اے کے دروازے کھول دیے تھے اور اس کے بعد منعقدہ امتحان میں 1000 سے زائد خواتین امیدوار پاس ہوئی ہیں۔ ان خواتین امیدواروں کو اب مزید انتخابی عمل کے حصے کے طور پر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے معیارات اور میڈیکل فٹنس کو پورا کرنا ہوگا۔