ایک ہفتے کے دوران مسجد نبویؐ میں 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

   

مدینہ منورہ : گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی ؐمیں 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ حرم نبوی ؐ میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔ادارے کے مطابق اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضہؐ پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز ادا کی۔مسجد نبویؐ میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا جبکہ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد آئے۔