ایک 20سال بیٹی کے سر پر ہتھوڑا مار کر باپ نے اترا موت کے گھاٹ

,

   

پلگھار۔ پولیس کے بموجب مہارشٹرا کے ضلع پلگھار میں ایک شخص نے اپنی بیس سال بیٹی کے سر پر ہتھوڑا مار کر اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

مذکورہ واقعہ ہفتہ کے روز ویرار علاقے میں پیش آیا جس کے پیش نظر پولیس کے بموجب 54سالہ دتارام جوشی کو گرفتارکرلیاگیا ہے مگر اس واقعہ کی حقیقی وجہہ کا اب تک انکشاف نہیں ہوا ہے۔

مذکورہ افیسر نے بتایا کہ ایک مقامی کالج میں بی ایس سی سا آخر کی طالب علم بیٹی اکانشہ کے سر پر جوشی نے اپنی بیوی اور بڑے بیٹے کی موجودگی میں ہفتہ کے روز9:30کے قریب تروپتی نگر میں واقع اپنے گھر میں ہتھوڑا مارا تھا۔

تاہم متاثرہ کے گھر والوں نے پولیس کو اس بات کی جانکاری نہیں دی تھی اور عہدیدار نے بتایا کہ پڑوسیوں نے سکیورٹی جوانوں کو معاملے کے متعلق آگاہ کیاہے

۔بعدازاں نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا اور انہوں نے کہاکہ جوشی کو ہفتہ کی رات میں قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ”کس وجہہ سے جوشی نے اپنی بیٹی کا قتل کیا ہے اس بات کی ہمیں اب تک جانکاری نہیں ملی ہے۔ ہوسکتا ہے متوفی کا موبائیل فون معاملے کو سلجھا سکتا ہے۔

اس کا منھ بند ہے اور ہمیں امید ہے کہ متوفی کے موبائیل فون سے کچھ نہ کچھ سراغ ضرور ملے گا“۔انہوں نے کہاکہ ویرار کے سب ڈویثرنل افیسر برائے پولیس رینوکا بگڈے کو معاملے کی جانچ کا حکم دیاگیاہے