ایگا سویاٹیک نے اٹالین اوپن خطاب جیت لیا

   

روم: فرنچ اوپن چمپیئن پولینڈ کی ایگا سیویاٹیک نے چیک جمہوریہ کی کیرولائنا پلسکووا کو فائنل میں ایک بھی گیم جیتنے کا موقع دیئے بغیر 6-4، 6-4 سے جیت حاصل کرکے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خاتون خطاب جیت لیا۔ 15 ویں سیڈ سویاٹیک نے سابق نمبر ایک اور نویں سیڈ پلسکوواکو میچ میں اپنی بہترین کارکردگی سے ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ اس جیت کے ساتھ سویاٹیک اب عالمی درجہ بندی میں چھ مقامی کی چھلانگ کے ساتھ نویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ پلسکووا ایک مقام کھسک کر دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ پولینڈ کی نوجوان کھلاڑی نے اپنے کیریر کا تیسرا اور سیزن کا اپنا دوسر اخطاب جیتا۔