ایگزٹ ری انٹری پر جا کر دوسرے ویزے پر واپسی ممکن ہے؟

   

ریاض : کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں بین الاقوامی پروازیں تاحال بحال نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے وہ تارکین جو چھٹی پر گئے ہوئے تھے ابھی تک مملکت واپس نہیں آسکے تاہم وہ افراد جو مملکت سے جانا چاہتے ہیں ان کی روانگی کا سلسلہ خصوصی پروازوں کے ذریعے جاری ہے۔اپنی مشکلا ت کے حل اور معلومات کے لیے مختلف حوالوں سے سوالات ارسال کیے جا رہے ہیں۔ ایک سوال یہ موصول ہوا ہے کہ ‘میری فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں ہے۔ ویزا تجدید کے بعد 270 دن تک تھا جو 5 اگست کو ختم ہوگا۔ اب عید کی تعطیلات ہو جائیں گی ایسے میں کیا کریں؟’جواب: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مملکت آنے والے ان غیر ملکیوں کو جو وزٹ ویزے پر آئے ہیں اور موجودہ حالات میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث اپنے ملکوں کو نہیں جاسکے خصوصی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جس سے ا?پ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔شاہی رعایت میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم ہیں ان کے ویزوں کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔ویزوں میں توسیع کے حوالیسے کہا گیا ہے کہ محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر‘ کے تعاون و اشتراک سے تمام معاملات کو خود کار طریقے سے انجام دے گا۔ ایسے میں ویزوں کی مدت میں بھی خود کار طور پر توسیع ہوجائے گی۔وطن واپسی کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے ’عودہ‘ یعنی واپسی کے عنوان سے خصوصی پروگرام کورونا وائرس کی وبا سے سفر پر عائد پابندیوں کے دوران شروع کیا گیا ہے جو تاحال جاری ہے۔عودہ پروگرام کے تحت وزٹ ویزے پر آنے والے بھی رجسٹرکراسکتے ہیں جس سے آپ کو یہ سہولت ہو گی کہ جوں ہی آپ کی فلائٹ کنفرم ہوگی ،آپ کو اطلاع فراہم کردی جائے گی اور اپ ٹکٹ خرید کر واپس جا سکتے ہیں۔