نئی دہلی۔مغربی اترپردیش میں اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی کے قافلے پر گولیاں چلائے جانے کے کچھ دنوں بعد الیکشن کمیشن نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو تمام سیاسی جماعتوں کے اسٹار مہم کاروں کے لئے انتخابی مہم کے دوران اندرون ریاست موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مذکورہ لیٹر جس میں ریاستی چیف الکٹورل افسران کو بھی مار ک کیاگیاہے‘ الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس کی جانکاری میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ”پانچ ریاستوں میں جہاں پر اسمبلی انتخابات کا دور چل رہا ہے سکیورٹی کے معاملات درپیش ہیں“۔
مذکورہ انتخابی عملے نے کہاکہ انتخابی عمل کے حصے کے طور پر اسٹار مہم کاروں کی تشکیل دی گئی ہے اور ان کی سکیورٹی کافی اہمیت کا حامل تاکہ آزادانہ او رشفاف انتخابات کرائے جاسکیں“۔
انہوں نے کہاکہ”کمیشن سے اس معاملے پر نوٹس لیااور یہ فیصلہ کیاہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مقرر کردہ اسٹار مہم کاروں کو موثر سکیورٹی احاطہ منعقدہ انتخابات کے اوقات کے دوران ریاست کے اندر فراہم کیاجائے گا“۔
حالانکہ اس لیٹر میں کسی خصوصی واقعہ کا ذکر نہیں ہے‘ یوپی اسمبلی انتخابات میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لئے اویسی ”لیڈر/اسٹار مہم کاروں“ میں سے ایک ہیں۔
مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم تلنگانہ میں ایک تصدیق شدہ ریاستی پارٹی ہے
اے سی کے مکتوب میں کہاگیاہے کہ متعلقہ سیاسی جماعتیں‘ اپنے دورے‘ راستے کی تفصیلات او ردیگر جانکاری متعلقہ ضلع الیکشن افیسر کو فراہم کریں تاکہ ان کے اسٹار مہم کاروں کے لئے سکیورٹی فراہم کی جاسکے۔
اس لیٹر میں کہاگیا ہے کہ ”اسٹار مہم کاروں کی سکیورٹی کے انتخابات کی نگرانی ایک نوڈل افیسر کی جانب سے کی جائے گی‘ جو ضلع اور ریاستی سطح کے نوڈل افیسر کا تقرر ریاستی /یوٹی حکومت کی جانب سے کیاجائے گا“۔
لیٹر کی ایک کاپی تمام قومی او رریاستی تصدیق شدہ سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو بھی مارک کیاگیاہے۔
جمعرات کے روز اویسی کی گاڑی پر مغربی اترپردیش میں ہاپور ٹول پلازہ پر اسوقت گولیاں چلائیں گئی تھیں جب وہ اسمبلی انتخابات کے لئے مہم کے بعد دہلی واپس لوٹ رہے تھے۔
اترپردیش میں سات مراحل میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں ائے گا جس کی شروعات10فبروری سے ہوگی اور 10مارچ کے روز ووٹوں کی گنتی عمل میں ائے گی۔