ای شرم پورٹل پر 25کروڑ کارکن رجسٹرڈ

   

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کے پورٹل ای۔شرم پر اب تک غیرمنظم شعبہ کے 25کروڑ سے زیادہ کارکن اپنا رجسٹریشن کرچکے ہیں۔ محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ ای۔شرم پورٹل پر اب تک 25کروڑ غیرمنظم شعبہ کے کارکن اپنا رجسٹریشن کرچکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت عزم کے ساتھ مسلسل کامیابی کا سفر طے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کروڑوں مزدوروں اور کارکنوں کی سماجی حفاظت میں ہی ملک کا مضبوط مستقبل مضمر ہے ۔