ای پی ایف او ممبرس 10 کروڑ ہوں گے

   

نئی دہلی: ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) سماجی تحفظ کی اسکیموں کی کوریج کو بڑھانے ، پنشنروں کی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کے صارفین کی تعداد کو 10 کروڑ تک لے جانے کی سمت میں ٹھوس اقدامات کرے گا۔مرکزی وزیر برائے محنت و روزگار محنت بھوپیندر یادو کی صدارت میں ای پی ایف او کے چنتن کیمپ میں ’’امرت کال میں ای پی ایف او۔ بہتر کال‘‘ کے منصوبوں اور طریقہ کار اور آئندہ 25 برسوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کل دیر شام تک جاری رہنے والے غور و فکر سے متعلق اس کیمپ میں ای پی ایف او نے اراکین کو خدمات اور خدمات کی فراہمی کے نظام میں توسیع اور بہتری کے لیے دور رس امکانات پر مبنی سفارشات اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا،جس میں ای پی ایف او کے امور متعلق ماہرین، محنت اور روزگار کی وزارت اور ای پی ایف او کے افسران نے شرکت کی۔