شیو سینا لیڈر کی گرفتاری یکم اگست کو پاترا چاؤل کی تزین نو میں مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔
ممبئی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)شیو سینا ایم پی سنجے راؤت کو منی لانڈرنگ معاملے میں جنھیں گرفتار کیاگیاہے ممبئی میں پیر کے روزخصوصی عدالت میں پیش کریگی۔
پچھلے ہفتہ مذکورہ عدالت نے اس بات کامشاہد ہ کرتے ہوئے کہاکہ ایجنسی نے شیوسینا لیڈر کے ملوث منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے اندر شاندار پیش رفت کی ہے راؤت کی ای ڈی تحویل کو 8اگست تک بڑھا دیاتھا۔
اس کے بعد ای ڈی نے مزید اٹھ دنوں کی تحویل مانگتے ہوئے یہ کہا تھا کہ رقم کااس نے ایک نیاپتہ لگایاہے۔
ای ڈی کادعوی تھا کہ راؤت جو کے ایک راجیہ سبھا رکن ہیں 1.06کروڑروپئے کے علاوہ جرائم کی آمدنی سے 1.17کروڑروپئے کا زائد فائدہ اٹھانے والے پائے گئے ہیں۔
شیو سینا لیڈر کی گرفتاری یکم اگست کو گورے گاؤں میں پاترا چاؤل کی تزین نو میں مالی بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔
ای ڈی کاکہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران ضبط دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ راؤت کے ذریعہ پڑوسی رائے گڑھ کے علی باغ میں جائیدادوں کی خریداری میں کافی نقدی لین دین شامل تھا۔تحقیقاتی ایجنسی کا دعوی ہے کہ سنجے راؤت کی بیوی ورشا راؤت کے بینک اکاونٹ سے 1.08کروڑ سے زائد کی رقم پائی گئی ہے۔
ای ڈی نے ہفتہ کے روز ورشا راؤ تسے اس کیس کے ضمن میں نو گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی اور ان کابیان قلمبند کیاتھا۔ سنجے راؤت جس کی عمر60سال ہے شیو سینا کے صد ر اور مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے قریبی ہیں۔
کوئی بھی غلط کام کرنے سے وہ انکار کرتے آرہے ہیں اور ان کے خلاف ای ڈی معاملے کو وہ ”جھوٹا“ قراردے رہے ہیں۔