ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں سنجے راؤت سے 10گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی

,

   

ممبئی کی پاترا چاوال کی تزین نو کے ضمن میں راؤت سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
ممبئی۔شیو سینا راجیہ سبھا ایم پی سنجے راؤت سے ای ڈی نے جمعہ کے روز منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں 10گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے۔ راؤت ساوتھ ممبئی کے ای ڈی دفتر میں قریب11:30بجے پہنچے اور جمعہ کے روز رات 9:30بجے روانہ ہوئے۔

ای ڈی دفتر سے باہر آنے والے شیو سینا لیڈر نے کہاکہ وہ مرکزی ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

ای ڈی دفتر کے باہر راؤت نے رپورٹرس کو بتایاکہ”اگر ان کے دماغ میں کوئی خدشہ ہے تو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مرکزی ایجنسیوں کے سامنے جائیں تاکہ لوگوں کے دماغ میں ہمارے متعلق کوئی خدشہ باقی نہیں رہے۔ ہمارے ساتھ 10گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی گئی اور ہم نے مکمل تعاون کیا ہے“۔

مہارشٹرا میں سیاسی بحران کی وجہہ سے پیر کے روز پہلے سمن پر پیش ہونے میں ناکام ہونے پر یکم جولائی تک پیش ہونے کے لئے دوسرے سمن کی تعمیل میں جمعہ کے روز راؤت مرکزی ایجنسی کے روبرو پیش ہوئے تھے۔

تحقیقات میں شامل ہونے سے ایک روز قبل راؤت نے کہاکہ ”میں ایک بے خوف آدمی ہوں۔ میں بے خوف ہوں کیونکہ اپنی ساری زندگی میں نے کچھ غلط نہیں کیاہے۔ اگر یہ سیاسی ہے تو اس کا بعد میں اندازہ ہوگا۔ فی الحال کے لئے میں ایک عام ایجنسی کے طور پر پیش ہورہا ہوں جس پر بھروسہ ہے“۔

مذکورہ راجیہ سبھا ایم پو منگل کے روز پوچھ تاچھ کے لئے پیش ہونا تھا۔ تاہم ان کے وکیل ایجنسی کی تحقیقات میں دستاویزات پیش کرنے کے لئے13-14دنوں کا وقت مانگا مگر ایجنسی نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ممبئی کی پاترا چاوال کی تزین نو کے ضمن میں راؤت سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔