ای ڈی نے کجریوال کو عدالت میں پیش کیا

   

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کے روز وزیر اعلی اروند کجریوال کو یہاں کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ وزیر اعلی کجریوال کو سخت سکیورٹی کے درمیان راؤز ایوینیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی سے قبل میڈیا کے ایک سوال کے مختصر جواب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں ملک کے لیے اچھا نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ ای ڈی آج ان کی حراست کی مدت میں توسیع کا مطالبہ نہیں کرے گی۔ کجریول کو مرکزی تفتیشی ایجنسی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ اگلے دن 22 مارچ کو انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں 28 مارچ تک پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے 28 مارچ کو ای ڈی کی دوسری درخواست پر عام آدمی پارٹی لیڈر کیجریوال کی حراست کی مدت یکم اپریل تک بڑھا دی تھی۔