ای ڈی کی راہول سے آج پھر پوچھ تاچھ نیشنل ہیرالڈ کیس میں چوتھی بار حاضری کے باوجود تفتیش غیرمختتم

,

   

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں چوتھی بار پوچھ گچھ کی۔یہاں کانگریس لیڈر نے پارٹی کے سابق صدر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج جنتر منتر پر دوبارہ احتجاج کیا۔ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے ای ڈی آفس اور کانگریس ہیڈکوارٹر کی طرف جانے والی کئی سڑکوں کو بلاک کر دیا اور ٹریفک کو کئی دوسرے راستوں پر موڑ دیا۔کانگریس نے الزام لگایا کہ ای ڈی غیر قانونی طور پر پارٹی لیڈروں کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے کچھ چنندہ میڈیا ہاؤسز کو پوچھ گچھ کی معلومات دے رہی ہے۔دریں اثنا، کانگریس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی کی تمام بلاک کانگریس کمیٹیوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے دفتر میں دہلی پولیس کے زبردستی داخلے اور خواتین سمیت کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کی پٹائی کے خلاف اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کیا ہے۔